پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میچ کی وائرل ہونے والی لڑکی کون ہے؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میچ کی وائرل ہونے والی لڑکی کون ہے؟
کراچی سے تعلق رکھنے والی فیشن ماڈل عارفہ جنید انجم پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ کے دوران ٹی وی پر بار بار براہ راست نظر آنے کے بعد وائرل ہوگئی تھیں۔

اگرچہ پاکستان 14 فروری کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میچ ہار گیا تھا لیکن پاکستانی شائقین نے اس شکست کو اپنا نیا قومی کرش تلاش کرنے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا،میچ کے فوراً بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے عارفہ جنید کے اسکرین شاٹس پوسٹ کیے۔

سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد

عارفہ فیشن ماڈل ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں۔سہ ملکی سیریز کے فائنل میں عارفہ جنید انجم نامی لڑکی بار بار اسکرین پر نظر آئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں سرچ کرنا شروع کردیا تھا۔

عارفہ جنید انجم نامی لڑکی بار بار اسکرین پر نظر آنے کی وجہ سے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئی، میچ کے دوران متعدد مرتبہ کیمرا عارفہ جنید انجم پر پڑا تھا۔بہت سے ناظرین نے عارفہ کی دلکش خوبصورتی کی تعریف کی جبکہ کچھ نے تشویش کا اظہار کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عارفہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 500 سے بھی کم تھی، میچ کے بعد ان کے انسٹاگرام فالوورز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ان کے فالوورز کی تعداد اب 32 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *