Skip to content
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ ہو گیا
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری روز قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہو گیا، سونا 1700 روپے مہنگا ہو گیا۔
اس اضافے کے بعد سونے کے فی تولہ نرخ 3 لاکھ 3 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 1458 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 59 ہزار 945 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 17 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس سونا 2900 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔