مصطفیٰ عامر قتل کیس: اے ٹی سی جج کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

مصطفیٰ عامر قتل کیس: اے ٹی سی جج کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ، منتظر مہدی، نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے حوالے سے اے ٹی سی جج کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ماں کا بیٹا قتل ہو چکا ہے اور ایک ڈی ایس پی زخمی ہوا ہے، لہذا ہمیں قانونی کارروائی کرنے کا موقع دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق منتظر مہدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے تحت ہمارا حق ہے کہ ملزم کا ریمانڈ حاصل کیا جائے۔ تاہم، مختلف ایف آئی آرز کے باوجود کسی ایک بھی ایف آئی آر میں ریمانڈ نہیں دیا گیا، جس کی وجہ سے تحقیقات آگے نہیں بڑھ پائیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ریمانڈ کے بغیر کیسے کارروائی آگے بڑھ سکتی ہے؟ اور انصاف کیسے ممکن ہوگا؟

قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے مزید کہا کہ ہم عدالت سے انصاف کی امید میں آئے تھے، لیکن اب عدالت سے درخواست کی جائے گی کہ مناسب تحقیقات کے لیے ملزم کی کسٹڈی فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ، اے ٹی سی جج کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی درخواست دائر کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کیس کی سرٹیفائیڈ کاپی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے اور قبر کشائی کی درخواست بھی پولیس نے دائر کر رکھی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *