ضلع کرم میں امدادی سامان کے قافلے پر مسلح افراد کی فائرنگ، گاڑیوں کی لوٹ مار

ضلع کرم میں امدادی سامان کے قافلے پر مسلح افراد کی فائرنگ، گاڑیوں کی لوٹ مار

ضلع کرم میں امدادی سامان لے کر جانے والے قافلے پر ایک مرتبہ پھر مسلح حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں قافلے کی گاڑیوں میں لوٹ مار بھی کی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ ضلع کرم کے علاقے اوچت میں ہوا، جہاں حملہ آوروں نے 100 گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان کے قافلے پر فائرنگ کی۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے 7 مختلف مقامات سے فائرنگ شروع کی اور گاڑیوں کی لوٹ مار کی، تاہم فوراً سکیورٹی فورسز نے جواب دیا اور لوٹ مار میں ملوث افراد پر گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوابی فائرنگ کی۔

لوئر کرم میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد قافلے کو ٹل کے مقام پر روک لیا گیا، اور حملہ آوروں کی فائرنگ کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ یاد رہے کہ یہ امدادی قافلہ ٹل سے کرم روانہ ہوا تھا۔

دوسری جانب ضلع کرم میں کوہاٹ امن معاہدے کے تحت متحارب گروپوں کے بنکرز کو ختم کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق، لوئر اور اپر کرم میں موجود مورچوں کو مسمار کیا جا رہا ہے تاکہ علاقے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *