کوٹ ادو میں رمضان المبارک کے لیے ذخیرہ کی گئی چینی کی 8 ہزار بوریاں برآمد کر لی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر اصغر لغاری کے مطابق گودام پر چھاپہ مارا گیا جہاں یہ چینی کی بوریاں ذخیرہ کی گئی تھیں۔ یہ کروڑوں روپے مالیت کی چینی کی بوریاں برآمد کر کے گودام کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ یہ چینی رمضان میں شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے ذخیرہ کی گئی تھی۔