وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے، جو وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ڈپٹی سیکریٹری کے دستخط سے بھیجا گیا ہے۔
اس خط میں سرکاری ملازمین کی طرف سے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ سرکاری امور کو سوشل میڈیا پر وائرل نہ کیا جائے، خاص طور پر ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز پر سرکاری معاملات کو نمایاں نہ کیا جائے۔