سابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کا محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر مایوسی کا اظہار۔
سابق چئیرمین پی بی سی رمیز راجہ کا محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کر ردِعمل سامنے آگیا۔ رمیز راجہ نے محمود عامر کی واپسی سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میری رائے بالکل واضح ہے، اگرچہ اس کیلئے ہمدردی ہوسکتی ہےلیکن میری کتاب میں محمد عامر کیلئے کوئی معافی نہیں ہے۔سابق چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جب محمد عامر فکسنگ میں ملوث ہوئے تو میں لارڈز ٹیسٹ میں کمنٹری کررہا تھااور میں اپنی جانب آنیوالی نفرت کو واضح طور پر محسوس کر رہا تھا کیونکہ میں فکسرز کی نشاندہی کر رہا تھا۔ مجھے میڈیا نے جتنی نفرت کا نشانہ بنایامیں بھی کبھی نہیں بھول سکتا۔
ان کا مزید کہناتھا کہ ‘دنیا میں جہاں بھی فکسنگ کرنے والے کرکٹرز پائے جاتے ہیں انہیں نکال دیا جاتا ہے، اگر خدانخواستہ میرا بیٹا بھی کچھ ایسا کرتا تو میں اس سے تعلق ختم کردیتا’۔ خیال رہے کہ محمد عامر پر 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے محمد آصف اور سلمان بٹ سمیت پانچ سال کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ 2016 میں محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی ہوئی تھی، فاسٹ بولر نے دسمبر 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 کا سیزن ختم ہونے کے بعد محمد عامر نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے جس کے بعد انہیں پاک فوج کے زیرنگرانی ہونے والے فٹنس کیمپ کا حصہ بنایا گیا۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ رواں برس جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔