وزیراعظم شہباز شریف نے یقین ظاہر کیا ہے کہ مستقبل میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آئے گی۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا گراف اب سنگل ڈیجٹ پر آچکا ہے اور بینکوں کا مارک اپ ریٹ بھی بہتر ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے، تاہم ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو وقت کے ساتھ بہتر معیشت کے فوائد ملنا شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جھگڑے ملک میں نفرت کا باعث بنے ہیں اور پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا، جس نے ملک کو نقصان پہنچایا۔