اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا گیا، جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، اور 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,12,485 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحان رہا تھا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی 279 روپے 10 پیسے پر آ گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *