پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے فواد چوہدری کی جانب سے شعیب شاہین کو تھپڑ مارنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مجرمانہ فعل قرار دیا ہے۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ شعیب شاہین پر اٹھایا گیا ہاتھ پوری پی ٹی آئی پر طمانچہ ہے۔ بیان میں فواد چوہدری کو “راہِ فرار اختیار کرنے والا بزدل اور سیاسی غدار” قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ خود کو کسی بھی فورم پر پی ٹی آئی کے نمائندے کے طور پر پیش نہیں کر سکتے۔
دوسری جانب، فواد چوہدری نے اس اعلامیے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “دو ٹکے کی پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی” ایک غیر اہم کلرک کے معاملے پر قرارداد لے آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی کمیٹی کے بیشتر اراکین ایک دن بھی جیل نہیں گئے اور کروڑوں روپے کے فنڈز کھا گئے۔