آئی ایم ایف کی نئی شرط، خریداری ہو گی اب کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے

آئی ایم ایف کی نئی شرط، خریداری ہو گی اب کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل کرتے ہوئے ایف بی آرکا بڑا فیصلہ اور کاروبارئ اداروں اور افراد کوخریداری کے لیئے کریڈٹ کارڈ اور ڈیبیٹ کارڈ کا استعمال یقینی بنانا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کئ نئی شرط کے مطابق ملک میں صارفین کو کوئی بھی چیز خریدنے کے لیئے کیش کی نہیں بلکہ کریڈٹ اور ڈیبیٹ کارڈ کی ضرورت ہو گی۔آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے اور ریونیو بڑھانے کے لیئے ایف بی آر نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں کاروباری شعبے کو دستاویزی شکل دینے کے لیئے خریداری کو کریڈٹ کارڈ اور ڈیبیٹ کارڈ نے منسلک کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق پہلے مرحلے میں ملک بھر میں بڑی دکانوں پر ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ مشنین کی تنصیب لازمی قرار دی جائیگی اور ان مشینوں کا سافٹ وئیر ایف بی آر سسٹم کیساتھ منسلک ہو گا اوراسکیساتھ ساتھ ٹرانزیکشن کی سی سی ٹی وی نگرانی کے زریعے میں انتظام کیا جائیگا۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل ماہرین کا اس فیصلے کے حوالے سے کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے اس فیصلے کا مقصدپاکستان کو ڈیجیٹل میعشت کی جانب لیکر جانا ہے کیونکہ اگر ہم اپنے خطے میں دیگر ممالک کو دیکھتے ہیں تو وہ بھی ڈیجیٹل معیشت کے اصولوں پر کاربند ہیں۔

نئے قوانین کے مطابق تمام کاروبار ایف بی آر کے کنٹرولڈ سسٹم سے منسلک ہو نگے اور اس سسٹم میں کسی بھی کاروباری ادارے کا ہفتہ وار اور ماہانہ سیل ڈیٹا سے متعلق تمام عوامل کا ریکارڈ  حاصل ہو گا۔ اور نئے قوانین کے تحت کاروباری ادارے ، افراد اور کمپنیز سی سی ٹی وی ریکارڈ، پوائنٹ آف سیل اور الیکٹرانک انوائسنگ مشین کا تمام ڈیٹا فراہم کرنے کے پابند ہونگے۔ دوسری جانب اقتصادی اور ٹیکس امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تمام قوانین پر عملدرامد کروانا اتنا آسان نہیں اور اس سب سے پہلے حکومت کو اپنے اداروں کی شفافیت کو یقینی بنانا ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *