آئی جی سندھ کی سکھر میں موجودگی، کچے کے ڈاکوئوں نے مریدوں سے چندہ لینے گئے 3پیر اغوا کرلیے

آئی جی سندھ کی سکھر میں موجودگی، کچے کے ڈاکوئوں  نے مریدوں سے چندہ لینے گئے 3پیر اغوا کرلیے

کچے کے ڈاکوئوں نے مُریدوں کے پاس جانیوالے تین پیر اغوا کر لیے۔
آئی جی سندھ کی سکھر میں موجودگی کے دوران کچے کےڈاکوئوں کی ایک اور کارروائی، چند ہ لینے کیلئے مُریدوں کے پاس جانیوالے تین پیر اغوا کر لیے گئے۔آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن سکھر اور لاڑکانہ کے کچے کے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کل سے سکھر میں موجود ہیں۔ ان کی موجودگی کے دوران ہی سکھر کے کچے کے علاقے سے تین ایسے افراد کو اغوا کر لیاگیا جو فصل اترنے پر اپنے مریدوں کے پاس چند ہ لینے گئے ہوئے تھے۔

تینوں افراد کے اغوا کی واردات کچے کے علاقے جھلی کلواڑی میں ہوئی۔ اہل خانہ کے مطابق سکھر کے علاقے باگڑجی کے گاؤں حیدر شاہ کے رہائشی 3 افراد جانب شاہ، جاوید شاہ اور ظہور شاہ گندم کی فصل تیار ہونے پر مریدوں کے پاس سالانہ چندہ وصولی کے لیے گئے تھے۔ ڈاکوؤں نے تینوں افراد کو جھلی کلواڑی کے علاقے میں اغوا کرلیا اور ان کی بازیابی کے لیے مبینہ طور پر تاوان طلب کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں آئی جی سندھ غلام نبی میمن ایس ایس پی آفس کندھ کوٹ پہنچے تو انہیں سلامی دی گئی۔ آئی جی سندھ آپریشن کی صورت حال کا جائزہ لینے کچے کے علاقے میں بھی جائیں گے۔ ان کی آمد پر سکھر اور لاڑکانہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *