تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں ، سب متحد ہیں : شوکت یوسفزئی

تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں ، سب متحد ہیں : شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔

نجی ٹی وی میں میزبان کے ساتھ گفتگو کے دوران شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات نہیں ہیں، پارٹی میں کسی کے آنے یا ناراض ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پارٹی کا ووٹ بینک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا نے ’ب فارم‘ منسوخی سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی

پی ٹی آئی متحد ہے، عمران خان جب بھی کال دیں گے تو سب باہرنکل آئیں گے، وہ جس کو چاہیں جیل میں بلا سکتے ہیں۔ میزبان کے ایک سوال کے جواب میں رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہےشیرافضل مروت کے حوالے سے کسی نے عمران خان کو مس گائیڈ کیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:سرمایہ داروں نے 4 ارب ٹیکس نہیں دیا:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن

پارٹی میں سب نظم و ضبط کے پابند ہیں۔شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ شیرافضل مروت کوبھی پارٹی ڈسپلن پرعمل درآمد کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پوراورجنید اکبرایک پیج پر ہیں، پارٹی کو چاہیے چھوٹےموٹے اختلافات کو فوری طور پر ختم کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *