سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ایک سال کی سیاسی خاموشی کے بعد دوبارہ سیاست میں متحرک ہونے کا اعلان کر دیا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ایک سال کی سیاسی خاموشی ختم کر رہا ہوں۔ 22 فروری کو نوشہرہ میں جلسے کرکے عوامی طاقت کا مظاہرہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری اپنے بھائی لیاقت خٹک سے صلح ہوگئی ہے، اب دونوں ملکر جلسہ کریں گے۔
یاد رہے کہ لیاقت خٹک نے تحریک انصاف چھوڑ کر جے یو آئی (ف)میں شمولیت اختیا ر کرلی تھی۔
اس سے قبل پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان مین کہا تھا کہ میں مذاق نہیں کر رہا، میری حکومت آنیوالی ہے ۔جتنی بھی حکومتیں گزریں، کیا کبھی انہوں نے عوام کی خدمت کی؟۔ سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملک میں غریب کا کوئی پرسان حال نہیں۔ یہ فرق کون ختم کرے گا کہ غریب کا بچہ مزدور اور امیر کا بچہ ہی افسر بنے گا۔میں نے اپنے دورِ حکومت میں سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی تھی۔