وزیراعلیٰ سندھ سیہون میں ہونے والے حادثے کو وفاق پر مت ڈالیں:عظمیٰ بخاری

وزیراعلیٰ سندھ سیہون میں ہونے والے حادثے کو وفاق پر مت ڈالیں:عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سیہون میں وزیراعلیٰ سندھ کے علاقے میں ہونے والے حادثے کو وفاق پر مت ڈالا جائے۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ مالی سال اب ختم ہونے والا ہے ابھی تک وزیراعلیٰ سندھ اپنے علاقے کی گلیاں، سڑکیں اور ہائی وے تک نہیں بنا سکے۔ سندھ نے جو 956 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا تھا اللہ کر ے وہ جلد لگ جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیراعظم بن جائیں گے، گورنر پنجاب

ڈمپرز روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے شہریوں کومار رہے ہیں کیا وہ بھی وفاق کابینہ کا مسئلہ ہے؟ صوبائی وزیر اعلیٰ اپنے نئے 100 ترجمانوں کو گراؤنڈ رائیلٹی پر بریفنگ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ حکومت کے ترجمانوں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر پنجاب مریم نواز اپنے صوبے کے وسائل سے درجنوں بڑی سڑکیں مکمل کرواچکی ہیں اور پنجاب حکومت کے 90 فیصد پراجیکٹ اپنے فنڈ سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں ۔ پچھلے 16 سال سے سندھ پر پیپلز پارٹی کی حکومت ہے (ن) لیگ کی نہیں۔

وفاق سے ہر سال سندھ کو ان کے حصے کے پیسےملتے ہیں۔ وفاق اور صوبوں کے معاملات میں چچا بھتیجی کے رشتے کا کیا تعلق اور اس کا حوالہ کیوں دیا جاتا ہے؟۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اگر سندھ ان اربوں روپے کے فنڈز سے بھی اپنی سڑکیں نہیں بناسکتا تو پھر آ پ کا اللہ حافظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیرسٹر سیف کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار

ان ناتجربہ کار ترجمانوں کو جو جھوٹی سچی پرچیاں دی جاتیں وہی بول دیتے ہیں۔ جب کارکردگی اور کام بولتے ہوں تو ترجمانوں کا لاؤ لشکر رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ کارکردگی اچھی ہوتو کام بولتا ہے جیسے مریم نواز کام کر رہی ہیں۔سید مراد علی شاہ واحد وزیراعلیٰ ہیں جن کو اپنے حلقے میں کام کروانے کیلئے وفاق کی ضرورت پڑتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *