خیبرپختونخوا میں کرپشن مختلف طریقوں سے ہو رہی ہے جو اب پکڑی نہیں جا سکتی : سینئر صحافی ارشد عزیز

خیبرپختونخوا میں کرپشن مختلف طریقوں سے ہو رہی ہے جو اب پکڑی نہیں جا سکتی : سینئر صحافی ارشد عزیز

  سینئر صحافی ارشد عزیز ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن مختلف طریقوں سے ہو رہی ہے جو اب پکڑی نہیں جا سکتی ، صوبے میں بِٹ کوائن میں پیسوں کی منتقلی ہو رہی ہے۔

آزاد ڈیجیٹل چینل کے بیورو چیف عرفان خان سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کیسے ہو رہی ہے ،کرپشن ایسے ہو رہی ہے کہ جیسے مثال کے طور پر پہلے کمیشن لیا جاتا تھا اور اب کمیشن کا ریٹ بڑھ گیا ہے ۔

پہلے جو ٹرانسفر پوسٹنگ ہوتی تھی ، آپ نے زیادہ سے زیادہ کوئی کسی کو کوئی پھل فروٹ دے دیا۔ کوئی گفٹ دیدیا۔ اب ٹرانسفر پوسٹنگ کے لئے بھی پیسے دینا پڑیں گے ، اچھی پوسٹ کے لیے زیادہ پیسے درکار ہوں گے ۔اب یہ ایسی کرپشن ہے جس کو کو ئی پکڑ بھی نہیں سکتا۔ اس کرپشن کا کوئی ثبوت بھی نہیں ہوتا۔

بٹ کوائن لے لیں ، اُس کے اندر آپ کو کروڑوں روپیہ مل جائے گا ، اُس کو خرید لیں گےاور دنیا میں جہاں مرضی جائیں وہاں سے وہ پیسے استعمال کریں اور نہ ہی اکاؤنٹ بنوانے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *