نادرا نے ’ب فارم‘ منسوخی سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی

نادرا نے ’ب فارم‘ منسوخی سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کسی ’ب فارم‘ کو منسوخ کرنے کی تردید کر دی۔

ترجمان نادرا سید شباہت علی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال سے زیادہ اور 18 سال سے کم عمر بچوں کے لئے نئی سکیورٹی خصوصیات کے ساتھ تصویر اور انگلیوں کے نشانات والا ’ب فارم‘ متعارف کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہر شہری کے لیے 18 سال کی عمر مکمل کرنے پر شناختی کارڈ کا حصول لازمی ہے، نادرا

ان کا کہنا تھا کہ جن بچوں کے ’ب فارم ‘پہلے سے بنے ہوئے ہیںاور ان کا پاسپورٹ بنوانا ہے یا 10 سال سے زیادہ اور 18سال سے کم عمر جن بچوں کا ’ب فارم‘ پہلی بار بنوانا ہے تو والدین ان بچوں کے ہمراہ قریبی نادرا سنٹر تشریف لائیں یا نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پہلے سے بنے ہوئے ’ب فارم‘ منسوخ کرنے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *