امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چاپلوسی بھی انڈین وزیراعظم مودی کے کام نہ آ ئی، امریکا نے مزید 120 بھارتی شہری ملک بدر کر دئیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملک سے نکالے گئے بھارتی شہری خصوصی طیارے کے ذریعے امرتسر پہنچ گے، یہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے سخت امیگریشن قوانین کے تحت ملک بدر کئے جانے والے بھارتی شہریوں کا دوسرا گروپ ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ایک اور پرواز کے ذریعے 157 بھارتیوں کو ہندوستان بھیجا جائے گا۔ ملک بدر کیے گئے بھارتی شہریوں کو ہتھکڑیاں لگا کر بھیجا گیا جس پر بھارتی شہریوں کے اہل خانہ نے شدیدغم و غصے کا اظہار کیا۔
زیادہ تر بےدخل کیے گئے افراد غیر قانونی طور پرمقیم ، ڈنکی روٹس کے ذریعے امریکا میں داخل ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 5 فروری 2025کو 104 بھارتی شہریوں کوامریکا سے اپنے وطن واپس بھیجا گیا تھا۔