بانی پی ٹی آئی کی منفی سیاست نےملک کوبہت بڑا نقصان پہنچایا : کیپٹن(ر) صفدر

بانی پی ٹی آئی کی منفی سیاست نےملک کوبہت بڑا نقصان پہنچایا : کیپٹن(ر) صفدر

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر) محمد صفدر کا کہنا ہے کہ مخصوص ٹولے نے پختونخوا کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کےعلاقے مردان میں کیپٹن(ر)محمد صفدرکا ورکرزکنونشن سےخطاب کے دوران کہنا تھا کہ مردان کےمشران نے پاکستان کےلیے قائداعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا، مسلم لیگ کے کارکن ہر دورمیں استقامت اور بہادری کےساتھ کھڑے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:کسی ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے عمران خان کی سزا ختم نہیں ہوسکتی، گورنر پنجاب

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم و پارٹی صدر میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک بھر میں جماعت کی تنظیم سازی کریں گے، مسلم لیگ(ن)کا ہرکارکن نوازشریف کا فخرہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں سرکاری اداروں میں سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال پر پابندی لگ گئی

لیگی رہنما کا مزیدکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ناکام حکومت کی وجہ سےعوام کی محرومیوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، توشہ خانہ میں کرپشن کرنےوالے خیبرپختونخوا بھی لوٹ کرکھا گئے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منفی سیاست نےملک کوبہت بڑا نقصان پہنچایا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *