امام الحق نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا، سینٹرل کنٹریکٹ دیے جانے کا امکان

امام الحق نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا، سینٹرل کنٹریکٹ دیے جانے کا امکان

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر امام الحق نے فٹنس ٹیسٹ کامیابی سے پاس کرلیا، جس کے بعد انہیں سینٹرل کنٹریکٹ دیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں منعقدہ فٹنس ٹیسٹ میں امام الحق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فزیو تھیراپسٹ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی

ذرائع کے مطابق امام الحق نے 2 کلومیٹر کی دوڑ مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے علاوہ جم ٹیسٹ اور دیگر فزیکل فٹنس ٹیسٹس میں بھی کامیابی حاصل کی۔

پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے امام الحق کی فٹنس ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ان سے رابطہ کیا ہے اور انہیں سینٹرل کنٹریکٹ دیے جانے کے قوی امکانات ہیں۔

یاد رہے کہ امام الحق کو پچھلے فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا تھا لیکن اب ان کی بہترین کارکردگی نے ان کے لیے راستے ہموار کردیے ہیں۔

امام الحق کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ قومی ٹیم کے لیے بھی ایک اچھی خبر ہے کیونکہ وہ ٹیم کے لیے ایک اہم اوپنر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *