یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کا کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کا کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی نجکاری اور ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کئے جانے کا معاملہ ، یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کی تمام یونینز نے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ۔

آل پاکستان ورکرز الائنس  کاکہنا ہے کہ اسلام آباد زون اور ہیڈ آفس کے تمام ملازمین کل ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج کریں گے،  ملک بھر میں پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :  رمضان المبارک کی آمد سے قبل مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

ورکرز الائنس  کاکہنا ہے کہ اگر کل فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو کل ہی آئندہ کے لائحہ عمل دیا جائے گا، لائحہ عمل میں ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز بند کرنا شامل ہوگا، اسلام آباد میں مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *