چیمپئینز ٹرافی 2025 ، پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹ فروخت کے لیے پیش

چیمپئینز ٹرافی 2025 ،  پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹ فروخت کے لیے پیش

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میچز کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت آج شروع ہوگی ، دبئی میں پاک بھارت ٹاکرے سمیت دیگر ٹیموں کے میچز اور سیمی فائنل کے ٹکٹس کی مانگ زیادہ ہونے کے سبب آئی سی سی نے اضافی ٹکٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ 19 فروری سے پاکستان میں سج رہا ہے تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث بلیو شرٹس اپنے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلے گی۔

آئی سی سی نے یو اے ای (دبئی) میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے سمیت دیگر میچز کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا ہے جن کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان سے قبل چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

آئی سی سی کے مطابق بھارت کے تین گروپ میچز اور سیمی فائنل ون کے اضافی ٹکٹ آج یو اے ای کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے کے بعد دستیاب ہوں گے۔

آئی سی سی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج سے 20 فروری کو بنگلہ دیش  ، بھارت مقابلے، 23 فروری کو پاک بھارت مقابلے ، 2 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے اضافی ٹکٹوں کے علاوہ 4 مارچ کو شیڈول پہلے سیمی فائنل کے محدود ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر بھارت فائنل میں پہنچ گیا تو یہ مقابلہ پھر 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا اور اس کے ٹکٹ پہلے سیمی فائنل کے نتیجے کے بعد دستیاب ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *