جب تک قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہے، پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی،  آرمی چیف

جب تک قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہے، پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی،  آرمی چیف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے طلباء سے  خصوصی بات چیت میں کہا کہ جب تک قوم خصوصا نوجوان فوج کے پیچھے کھڑے ہیں ، پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یہ گفتگو 12 فروری کو ملک بھر کی جامعات سے آئے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کی تھی ،  3 منٹ 10 سیکنڈ کے دورانیے کی یہ خصوصی ویڈیو آج آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

طلبا سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں ، فوج کا یہی تو مزہ ہے کوئی کوئی سندھی، بلوچی، پنجابی پٹھان نہیں، ہم سب پاکستانی ہیں ، گمراہ گروہ کو یہ اجازت نہیں ہے کہ اپنی اقدار ہمارے ملک پر مسلط  کرے، ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے ہی رحم کے مستحق ہو سکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے، پاکستان کے آئین کا آغاز بھی ”اِنَّ الحکم اِلَّاللّٰہ“ (حاکمیت صرف اللّٰہ کی ہے) سے ہوتا ہے،  ہمارے لیے پاکستانیت سب سےاہم ہے ، ہم فتنہ الخوارج کےفسادیوں سے لڑ رہے ہیں، یہ عناصر اسلام کی غلط تشریح کررہے ہیں ۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوان طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ ’پاکستانیت‘ کو اپنائیں اور تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی اور ایسی مہارتیں پیدا کریں جو ملکی ترقی میں مثبت کردار میں معاون ثابت ہو۔

 آرمی چیف نے پاکستان بھر سے موجود نوجوان طلباء کے نمائندہ گروپ سے خطاب میں طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے زور دیا کہ طلباء اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کے حصول کے لئے کوشش کریں اور ایسی مہارتیں پیدا کریں جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائے۔

انہوں نے پاکستان پر بیرونی خطرات بالخصوص سرحد پار دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں بھی نقطہ نظر پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی اور تعمیری صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی مستقبل کی قیادت ہیں۔

سربراہ پاک فوج  نے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیا، انہوں نے دہشت گردی کی جنگ کے خلاف قومی جدوجہد میں عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، اور مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کو بھی سراہا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *