ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد رہے گا،  پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد رہے گا،  پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کو شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم مری، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے  جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، شانگلہ اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین اور گردونواح میں تیز ہوائیں چلنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *