Skip to content
نئی دہلی ، ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک ، متعددزخمی
Home - دنیا - نئی دہلی ، ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک ، متعددزخمی
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کےریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مذہبی تہوار کمبھ میلے کے باعث نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر رش تھا اور اس دوران بھگڈر مچنے سے 18 افراد ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ریلوےاسٹیشن کےایک پلیٹ فارم پر دوسرے پلیٹ فارم کےمسافروں کےآنے سےبھگدڑ مچی ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 10 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل شمالی بھارت میں کمبھ میلے کے تہوار کے موقع پر صبح سویرے ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔