افغانستان کی قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد نبی نے افغانستان کی جانب سے اب تک 170 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں۔ دوسری جانب افغانستان کی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے کراچی پہنچ گئی ۔
افغان کرکٹ ٹیم ایونٹ کا پہلا میچ 21 فروری کو جنوبی افر یقہ کے خلاف شہر قائدمیں کھیلے گی۔ کراچی میں اس سے قبل پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افر یقہ کی ٹیمیں موجود تھیں۔