عمران خان بار بار خط لکھ کر مدد مانگ رہے ہیں : مشیر وزیر اعظم بیرسٹر عقیل ملک

عمران خان بار بار خط لکھ کر مدد مانگ رہے ہیں : مشیر وزیر اعظم بیرسٹر عقیل ملک

وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بار بار خط لکھ کر مدد مانگ رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ معاملات حل کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف اپنا اگلا خط امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھیں گے اور اس کا جواب بھی نہیں آنے والا۔

یہ بھی پڑھیں:اگر حکومت مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتی تو پھر ہمیں بھی نہیں : سینیٹر علی ظفر

بیرسٹر عقیل نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف دو ٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ ملکی سیاست سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ، یہ خط کہیں موصول نہیں ہونا، اگر موصول ہو بھی گیا تو وزیراعظم کو بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت نے مزید 5 لاکھ سولر پینلز کی منظوری دیدی

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما نے کہا کہ لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کے قلم کی سیاہی توختم ہو جائے گی مگر خط لکھنے کی عادت ختم کبھی نہیں ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں خط و کتابت سے نکل کر اس ملک و قوم کا سوچنا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *