عمران خان کا 26 ویں آئینی ترمیم کے دن غائب رہنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

عمران خان کا 26 ویں آئینی ترمیم کے دن غائب رہنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

  عمران خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے دن غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی اور اس حوالے سے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا۔ عمران خان نے غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ عمران خان نے کہا ہے جو لوگ 26 آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے انکی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

مزید پڑھیں: شیر افضل مروت کو پارٹی سے کیوں نکالا گیا؟ شاہد میتلا کا اہم انکشاف

واضح رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے دن زرقاء سہروردی، سینیٹر فیصل سلیم، زین قریشی غائب رہے تھے۔ پی ٹی آئی نے اسلم گھمن، ریاض فتیانہ، زین قریشی اور مقدار علی خان کو شوکاز نوٹسز جاری کئے تھے۔ اورنگزیب کچھی کو بھی پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ظہور قریشی، عثمان علی اور مبارک زیب بھی 26 ویں آئینی ترمیم کے دن پارٹی کے رابطے میں نہیں تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *