حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول 1 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے سستا کر دیا گیا۔ مٹی کا تیل 3 روپے 20 پیسے اورلائٹ ڈیزل 5 روپے 25 سستا ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ملک میں تاریخی اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر نئی قیمت 171 روپے 65 پیسے اورلائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر نئی قیمت 155 روپے 81 پیسے مقرر کر دی گئی۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے کے بعد ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *