رمضان میں چینی 130 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی، شوگر ایڈوائزری بورڈ

رمضان میں چینی 130 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی، شوگر ایڈوائزری بورڈ

شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے میونسپل سطح پر سٹالز لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی انتظامیہ چینی کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق رمضان میں چینی 130 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کو عمر میں بڑی رعایت مل گئی

ہر ضلع میں چینی کے سٹالز قائم کیے جائیں گے، جہاں ایک شناختی کارڈ پر 5 کلوگرام چینی خریدنے کی اجازت ہوگی۔ چینی 1 کلو اور 2 کلو کے پیکٹس میں بھی دستیاب ہوگی۔ سٹالز کی نگرانی وفاقی وزراء اور چیف سیکرٹریز کریں گے تاکہ کسی قسم کی بے ضابطگی کو روکا جاسکے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس سکیم کے ذریعے چینی کی قلت اور غیر ضروری قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *