فواد چوہدری سے صلح نہیں ہوگی، شعیب شاہین

فواد چوہدری سے صلح نہیں ہوگی، شعیب شاہین

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کیلئے کوئی صلح نہیں ہوگی۔ اس نے مجھ پر حملہ کیا، ہم نے 4 گنا حساب برابر کر دیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے فواد چوہدری کیساتھ صلح کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پلاننگ کرکے آیا تھا کہ مجھ پر حملہ کرنا ہے۔ اس نے مجھے تھپڑ امارا اورانہیں اس سے زیادہ جواب مل گیا، ہم نے 4 گنا حساب برابر کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مارا

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا تحریک انصاف سے اب کوئی تعلق نہیں ہے، وہ ہماری پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری ٹائوٹ ہیں، عمران خان نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے، فواد چوہدری جھوٹ بول کر گیا ہے، اس سے کوئی صلح نہیں ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ عمران خان نے فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے واقعے سے متعلق کہا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا، عمران خان نے دونوں کی صلح کروائی اور اب معاملہ ختم ہوچکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *