محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے شمال اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بارش کوژک ٹاپ، توبہ اچکزئی، شیلا باغ، خانوزئی اور زیارت میں بھی ہوئی ، افغان بارڈر سے متصل بلوچستان کے بالائی مقامات پر ہلکی برف باری بھی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آج ملک کے باقی حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صبح سویرے لاہور کی فضا آج بھی انسانی صحت کے لیے مضر قرار، آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔
ادھر کراچی میں موسم گرم رہنے لگا ، محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چند روزکے دوران دن کے وقت تیزدھوپ رہنے کا امکان ہے جبکہ آج اورکل شہر کی فضاؤں پرہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ متاثرہوسکتی ہے۔
کراچی میں کئی روزکے دوران سمندر کی جنوب مغربی اورمغربی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،صوبہ سندھ کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔