پنجاب حکومت نے ہونہار اسکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا

پنجاب حکومت نے ہونہار اسکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا

پنجاب حکومت نے ہونہار اسکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا، جہاں طلبہ اپنی درخواستیں جمع کروانے، معلومات حاصل کرنے اور شکایات کے حل کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ہونہار اسکالر شپ ہیلپ ڈیسک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کام کرے گا۔ طلبہ اسکیم سے متعلق معلومات اور شکایات کے حل کے لیے واٹس ایپ، لینڈ لائن نمبر اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ رابطے کے لیے درج ذیل نمبرز اور ای میل ایڈریسز استعمال کیے جا سکتے ہیں:

– لینڈ لائن: 042-99231903-4
– واٹس ایپ: 0303-4002777 اور 0303-4002999
– ای میل: complainthonhaar@punjabhec.gov.pk اور honhaar@punjabhec.gov.pk

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ طلبہ صرف اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کریں، فیس کی ادائیگی کی ذمہ داری حکومت کی طرف سے اٹھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا ہر طالب علم اور طالبہ ان کے بیٹے اور بیٹی کی مانند ہے اور وہ ان کے لیے ایک ماں کی طرح سوچتی ہیں۔

مزید پڑھیں: طلبا کے لئے بڑی خوشخبری ، لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے میرٹ مقرر

ہونہار اسکالر شپ اسکیم کا مقصد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی فراہم کرنا اور ان کے مستقبل کو روشن بنانا ہے۔ اس اقدام کے تحت طلبہ کو مالی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے تعلیمی اہداف حاصل کر سکیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک تقریب کے دوران ہونہار اسکالر شپ کے آن لائن پورٹل کا بھی افتتاح کیا، جس کے ذریعے طلبہ آسانی سے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق اس پروگرام کے لیے 130 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جس کے تحت طلبہ کی مدد کی جائے گی اور نوجوان نسل کو بااختیار بنایا جائے گا۔

آن لائن درخواست دینے کے لیے طلبہ درج ذیل ویب سائٹ پر اپنی تفصیلات درج کر سکتے ہیں:

https://honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk/signin.php

اب تک پانچ درجن سے زائد یونیورسٹیوں، 359 کالجوں، اور 12 میڈیکل کالجوں کے 68,000 طلبہ نے ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ یہ اقدام مستحق طلبہ کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی فراہم کرنے اور ان کے تعلیمی خوابوں کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *