ابوظبی کے فلکیاتی مرکز کے مطابق عرب ممالک میں یکم مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔
ابوظبی کے فلکیاتی مرکز نے عرب ممالک میں رمضان المبارک کے پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکز کے مطابق رمضان کا آغاز مارچ میں ہوگا اور پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا۔ زیادہ تر اسلامی ممالک میں 28 فروری 2025 جمعہ کے روز رمضان کا چاند نظر آئے گا۔ مرکز نے یہ بھی بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں پہلے روزے کی مدت تقریباً 14 گھنٹے 13 منٹ ہوگی، جب کہ آخری روزہ 14 گھنٹے 55 منٹ تک طویل ہوگا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدیدسرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم چترال،دیر اورگردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تا ہم کوئٹہ ، قلعہ عبداللہ،ژوب، مستونگ، قلات، چاغی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اوراور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی10،اسکردو،کالام منفی 05، گوپس، استور منفی 04،راولاکوٹ،پاراچنار اور بگروٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔