کراچی کے بجلی صارفین کو بجلی کے بلوں میں اہم ریلیف سے محروم کر دیا گیا

کراچی کے بجلی صارفین کو بجلی کے بلوں میں اہم ریلیف سے محروم کر دیا گیا

کراچی کے بجلی صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑی رعایت سے محروم کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں صارفین کو مزید 5 ارب 44 کروڑ روپے کا فائدہ نہیں مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق، نیپرا (NEPRA) نے کراچی کے صارفین کو نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مکمل ریلیف دینے سے انکار کر دیا۔ نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 5 روپے کی کمی ہونی چاہیے تھی لیکن صرف 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، جس کی وجہ سے کے الیکٹرک (K-Electric) کے صارفین کو 5 ارب 44 کروڑ روپے کا اضافی فائدہ نہیں مل سکا۔

مزید پڑھیں: سولر پینلز لگوانے سے بجلی کے بلوں میں کتنی کمی آسکتی ہے؟ تحقیق سامنے آگئی

نیپرا کے ممبر ٹیرف، مطہر نیاز رانا کا اختلافی فیصلہ سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کراچی الیکٹرک صارفین کو مکمل ریلیف نہ دینے کے فیصلے کی مخالفت کی ۔ کے الیکٹرک نے نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی جبکہ اصل ایڈجسٹمنٹ 5 روپے فی یونٹ کمی بنتی ہے۔

نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں کل 7 ارب 21 کروڑ 50 لاکھ روپے کی کمی ہونی چاہیے تھی لیکن پینڈنگ کاسٹ میں صرف 5 ارب 44 کروڑ روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔ ممبر ٹیرف نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ کے ای صارفین کو 5 ارب 44 کروڑ روپے کی کمی کا فائدہ نہیں روکنا چاہیے تھابلکہ صارفین کو نومبر کی ایڈجسٹمنٹ کا پورا فائدہ ملنا چاہیے تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *