پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔
ضلع ژوب میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں نے ژوب اور گردونواح کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت3 عشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔
دوسری جانب پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم اٹھارہ فروری کو داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارش برسانے والا نظام 18 فروری کو داخل ہوگا۔ 19 فروری کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسے گی۔ محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ اس وقت لاہور سمیت پنجاب میں خشک سالی کا سلسلہ جاری ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری رہنے کی توقع ہے ۔