ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے صدر مملکت اور وزیراعظم کو تحفے میں دی جانے والی گاڑی۔ ترکیہ کی پہلی الیکٹرک ایس یو وی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹوگ ٹی 10 ایکس، سی کلاس الیکٹرک ایس یو وی ہے جسے مکمل طور پر ترکیہ میں تیار کیا گیا ہے۔ ٹوگ نے الیکٹرک ایس یو وی کے دو ویرینٹ متعارف کروائے ہیں جن میں 52.4 اور 88.5 کلو واٹ آور کی بیٹریاں لگائی گئی ہیں۔
مکمل چارجڈ بیٹری پر گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رینج 523 کلومیٹر تک ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ گاڑی کا اسٹینڈرڈ ماڈل 160 کلو واٹ پاور یعنی 218 ہارس پاور پیدا کرتا ہے جبکہ گاڑی کا ایڈوانس ماڈل 320 کلو واٹ یعنی 435 ہارس پاور پیدا کرتا ہے۔
کمپنی نے 2019 میں گاڑی کا پروٹوٹائپ تیار کیا تھا جبکہ 2022 میں باقاعدہ پروڈکشن شروع کی گئی۔ کمپنی 2030 تک مکمل الیکٹرک سیڈان، ہیچ بیک، بی کلاس ایس یو وی اور ملٹی پرپز وہیکل بھی تیار کرے گی۔ ترکیہ میں گاڑی کی قیمت 50 ہزار ڈالر سے لے کر 64 ہزار ڈالر تک مقرر کی گئی ہے۔