خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق16 فروری کو پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے کمی کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے بعد لٹر پٹرول کے نرخ 257.13 روپے سے کم ہو کر 254.64 روپے تک پہنچ جائیں گے۔ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے کمی کی تجویز ہے جس کے بعد1 لٹر ڈیزل 267.95 روپے سے کم ہو کر 258.84 روپے کا ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی ،ڈالر معمولی سستا

مزید برآں لٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 60 پیسے کمی کی تجویز ہے،منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصدکمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 83.40 ڈالر سے کم ہو کر 78.35 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *