قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران شیر افضل مروت نے وقفہ سوالات میں اپنے ہی ارکان سے ایسا سوال اٹھا دیا جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شیر افضل مروت نے اس وقت چٹکلا چھوڑ دیا، جب سپیکر قومی اسمبلی نے موبائل کمپنیوں کے ضم ہونے پر ضمنی سوال کرنے کا کہا تو شیر افضل مروت نے کہاکہ میرا سوال تو ابھی صرف اپنے ہی ان لوگوں سے ہے کہ مجھے پارٹی سے کیوں نکالا ؟۔
شیر افضل مروت کے مختصر نکتہ اعتراض پر ایوان میں قہقہوں سے گونج اُٹھا۔ شیر افضل مروت کے جواب پر حکومتی ارکان کے قہقہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کےاراکین خاموش رہے۔اور انہوں نے ردعمل میں کوئی جواب نہیں دیا۔