بلوچستان: ہرنائی میں دھماکہ 11 مزدور جاں بحق، متعدد زخمی

بلوچستان: ہرنائی میں دھماکہ 11 مزدور جاں بحق، متعدد زخمی

ہرنائی:بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 11افراد میں زیادہ تر کا تعلق سوات اور شانگلہ سے ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیے ہیں۔ پولیس نے دھماکے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔

اس سانحے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے اور مزدوروں کے اہل خانہ کی طرف سے امداد اور انصاف کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *