بشریٰ بی بی عمران خان کیساتھ ہی جیل سے باہر نکلیں گی: ترجمان مشال یوسفزئی

بشریٰ بی بی عمران خان کیساتھ ہی جیل سے باہر نکلیں گی: ترجمان مشال یوسفزئی

 مشال یوسفزئی نے کہا ہےکہ بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ اب وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کےساتھ ہی جیل سے باہر نکلیں گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے بشریٰ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مابین اختلافات کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ ہیں، ان سے اختلافات کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رکن امریکی کانگریس جو ولسن کاعمران خان کی سزا کے خلاف پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ لانے کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی جس پر ہاتھ رکھیں، وہ لیڈر ہوتا ہے جس پر نہ رکھیں وہ لیڈر نہیں۔ مشال یوسفزئی نے کہا کہ جب موازنہ ہی نہیں تو اختلافات کیسے ہوسکتے ہیں؟ بشریٰ بی بی نے بتایا کہ اب وہ بانی پی ٹی آئی کےساتھ ہی جیل سے باہر آئیں گی، بشریٰ بی بی کو راولپنڈی کے اڈیالہ جیل عام قیدیوں جیسی سہولیات بھی میسر نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:دو ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا میرے علم میں نہیں: سینیٹرعرفان صدیقی

ان کا کہنا تھا کہ مجھے سازش کے ذریعے صوبائی کابینہ سے نکالا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف پارٹی میں منظم پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ، بانی پی ٹی آئی نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے احکامات د ئیےہیں، کابینہ میں شامل ارکان سے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ لیا جائےگا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *