اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی ،ڈالر معمولی سستا

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی ،ڈالر معمولی سستا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی د یکھنے میں آئی جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے ۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 859 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 423 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 16 کروڑ 27 لاکھ 38 ہزار 583 روپے مالیت کے 28 کروڑ 92 لاکھ 87 ہزار 556 شیئرز کا لین دین ہوا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کے نرخوں میں معمولی کمی ہوئی ہے ، 6 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 20 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *