رکن امریکی کانگریس جو ولسن کا عمران خان کی سزا کے خلاف پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ لانے کا فیصلہ

رکن امریکی کانگریس جو ولسن کا عمران خان کی سزا کے خلاف پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ لانے کا فیصلہ

امریکا کی ریپبلکن پارٹی کے رہنما اور رکن امریکی کانگریس جو ولسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ عمران خان کی سزا کے خلاف کانگریس میں پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں جو ولسن نے کہا کہ اس ایکٹ کے تحت حکومت پاکستان کے ان ذمہ داروں کے خلاف پابندی لگائی جائے گی جو عمران خان کی سزا میں ملوث ہیں۔

رکن امریکی کانگریس جو ولسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کا مسودہ تیاری کے مراحل میں ہے، جس کا مقصد عمران خان کے خلاف مقدمات بنانے اور قید کرنے والے پاکستانی حکومت کے عہدیداروں پر پابندی لگائی جائے گی۔

ایکس پر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایکٹ دراصل پاکستان میں جمہوریت کے اصولوں اور انسانی حقوق کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔ جو ولسن امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور اور آرمڈ سروسز کمیٹیوں کے رکن کے علاوہ ریپبلکن پالیسی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔

گزشتہ ماہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اپنے دورے کے دوران جو ولسن سے ملاقات کر چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *