پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کی خوشخبری سنا دی گئی۔

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے سے 8 روپے فی لیٹر تک کی کمی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: آلٹو خریدنے کے خواہشمندوں کو یو بی ایل نے بڑی پیشکش کر دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 79 پیسے تک کمی ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت 254 روپے 90 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 259 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: سوزوکی کلٹس قسطوں پر خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمت 83.40 ڈالر سے کم ہو کر 78.35 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ یہ کمی ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں بھی مثبت اثرات مرتب کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *