بابراعظم ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے اور ہاشم آملہ کا برابر کرنے کے قریب

بابراعظم ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے اور ہاشم آملہ کا برابر کرنے کے قریب

بابراعظم  کے پاس ایک اور سنگ میل حاصل کرنے کا سنہری موقع، سابق کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے اور ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کرنے کے قریب پہنچ گئے۔

کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل کراچی میں کھیلا جائےگا، جس میں بابراعظم کے پاس ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار  رنز مکمل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

قومی کھلاڑی کو یہ اعزاز حاصل کرنے کے لئے دس رنز کی ضرورت ہے، اگر وہ دس رنز بنا جاتے ہیں تو پھر وہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں، ویرات کوہلی نے چھ ہزار رنز بنانے کا اعزاز 136 اننگز میں حاصل کیا۔ ویرات کوہلی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

افغان کرکٹرز کی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں نماز ظہر کی ادائیگی

 اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ پہلے  نمبر ہیں انہوں نے 123 اننگز کھیل کر چھ ہزار رنز مکمل کئے، کل بابر اعظم کا بھی 123 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہے اگر کل دس رنز بنانے میں وہ کامیاب ہو جاتے ہیں تو ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کر لیں گے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان  نے 122 اننگز میں 55.98 کی اوسط سے 5 ہزار 990 رنز بنا رکھے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *