محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات  نے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت شدید سردی ہوگی۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم مری، گلیات اور ان کے اردگرد کے علاقوں میں شدید سردی کے ساتھ جزوی ابر آلود مطلع ہوگا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سردی ہوگی۔

مزید پڑھیں: شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے میں میرا کوئی کردار نہیں، سلمان اکرم راجہ

کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، مستونگ، قلات، چاغی اور ان کے اردگرد کے علاقوں میں شام اور رات کے وقت جزوی ابر آلود مطلع کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے اور کچھ مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ کچھ علاقوں میں شام اور رات کے وقت ہلکی بارش یا برف باری ہوسکتی ہے۔

آج کے دن کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 11، کالام میں منفی 6، گوپس اور استور میں منفی 4، جبکہ مالم جبہ اور بگروٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *