وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظورکر لیا۔
وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی ہے، حکومت نے سول سرونٹس ایکٹ میں نئی دفعہ 15 اے کا اضافہ کرکے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظورکر لیا ہے۔
حکومت اس نئی شق کے تحت سرکاری ملازم کے مالی طرز عمل کو ریگولیٹ اور مانیٹر کر سکے گی اور سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔