چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو تبدیل کر دیا گیا۔
شہاب علی شاہ نئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ تعینات کر دیے گئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے شہاب علی شاہ کی بطور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا رہ چکے ہیں اور بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے نئے چیف سیکرٹری کیلئے وفاق کو تین نام ارسال کیے تھے، جن میں شہاب علی شاہ، شہزادبنگش اور فخرعالم کے نام شامل تھے۔ خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری ندیم اسلم 2023 سے صوبے میں تعینات تھے جنہیں اب تبدیل کر دیا گیا ہے۔