جنوبی افریقہ کیخلاف جیت کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

جنوبی افریقہ کیخلاف جیت کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی نے یہ جرمانے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر عائد کیے ہیں۔ شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہےجبکہ سعود شکیل اور کامران غلام پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئی

آئی سی سی کے مطابق شاہین آفریدی نے جان بوجھ کر جنوبی افریقہ کے بلے باز میتھیو بریٹزکی کے راستے میں رکاوٹ ڈالی اور غیر مناسب طریقے سے جسمانی رابطہ کیا، جس کے بعد مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے بحث بھی ہوئی۔

اسی طرح سعود شکیل اور کامران غلام نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ٹیمبا باووما کے آؤٹ ہونے کے بعد غیر مناسب انداز میں جشن منایا۔ ان واقعات کی وجہ سے تینوں کھلاڑیوں کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے 353 رنز کے ہدف کو 4 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ پورا کیا تھا اور تین ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *