پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئی۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت پہلے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے، پاکستانی ٹیم 111پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئی۔
آسٹریلیا کی ٹیم اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، ون ڈے رینکنگ میں بھارتی ٹیم 119پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پرہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم کے102 پوائنٹس ہیں اور وہ چوتھے نمبر پر ہے، جنوبی افریقہ کی ٹیم 99 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے پاکستا ن کے خلاف 351 رنز بنائے تھے جسے پاکستانی ٹیم نے محمد رضوان اور سلمان علی کی بہترین بیٹنگ کی بدولت فتح حاصل کی تھی۔